تحس نحس

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - ستیاناس، برباد، تہ و بالا، تتر بتر۔ "رند مشربوں کے اقالیم قلوب کا تحس نحس اور برباد کرنے والا راز۔"      ( ١٨٨٧ء، خیالات آزاد، شہباز، ٩ ) ٢ - خراب، منحوس؛ ٹوٹا ہوا، شکستہ، پریشان، منتشر، بدقسمت، بدنصیب، (جامع اللغات)۔۔

اشتقاق

عربی زبان میں اصل لفظ 'تعس نعس' سے ماخوذ اصل معنی کے ساتھ اردو میں 'تحس نحس' بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٥ء میں "قلمی نسخہ مینا ستونتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ستیاناس، برباد، تہ و بالا، تتر بتر۔ "رند مشربوں کے اقالیم قلوب کا تحس نحس اور برباد کرنے والا راز۔"      ( ١٨٨٧ء، خیالات آزاد، شہباز، ٩ )